17 اگست، 2024، 4:41 PM

پاکستانی زائرین چذابہ بارڈر سے عراق میں داخل ہو رہے ہیں، ایرانی بارڈر فورس کمانڈر

پاکستانی زائرین چذابہ بارڈر سے عراق میں داخل ہو رہے ہیں، ایرانی بارڈر فورس کمانڈر

ایران کی سرحدی پولیس کے کمانڈر نے میرجاوہ سرحد سے 6000 سے زائد پاکستانی زائرین کی ایران آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی زائرین عراق کے سرحدی محافظوں کے تعاون سے چذابہ بارڈر سے عراق میں داخل ہو رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سرحدی پولیس کے کمانڈر احمد علی گودرزی نے وزیر داخلہ کے ساتھ میرجاوہ بارڈر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی محافظوں اور صوبہ سیستان و بلوچستان کے عوام کی دعاؤں سے 6000 زائرین ملکی سرحدوں میں داخل ہوئے ہیں اور اس وقت صوبہ خوزستان کی طرف محو سفر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خاص طور پر ملک کے  سرحدی محافظوں کے وضع کردہ میکانزم کے مطابق پاکستانی زائرین صوبہ خوزستان کے چذابہ بارڈر پر موجود ہوں گے اور اس سرحدی گزرگاہ سے عراق میں داخل ہوں گے۔ 

سرحدی پولیس کے کمانڈر نے صوبہ سیستان و بلوچستان کی سرحدوں کی حفاظت کو پڑوسی ممالک سے آنے والے زائرین کی نقل و حرکت کے لیے سازگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج میرجاوہ  کی پر امن صورت حال اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ زائرین کے لئے حالات سازگار ہیں اور ماضی کے مقابلے زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 میرجاوہ سرحد کا دورہ کرنے کے بعد وزیر داخلہ اور سرحدی پولیس کے کمانڈر نے فوری طور پر صوبہ سیستان و بلوچستان کے جنوب کا سفر کرکے ریمدان بارڈر پر زائرین کے حالات کا جائزہ لیا۔

News ID 1926038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha